بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے اداکار سلمان خان کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنی فلم ‘یہ ہے جلوہ’ کی ناکامی پر بات کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ فلم ‘یہ ہے جلوہ’ باکس آفس پر بہتر کارکردگی دکھا سکتی تھی لیکن اس زمانے میں سلمان خان کے خلاف مقدمے کی کارروائی چل رہی تھی۔
تاہم سلمان خان کے مقدمے کی وجہ سے فلم کی ریٹنگ پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم ‘یہ ہے جلوہ’ ڈیوڈ دھون کی بہترین فلموں میں سے ایک تھی۔
انہوں نے اداکار کے بارے مین کہا کہ اداکارسلمان خان کبھی بھی اتنے جاذب نظر نہیں لگے جتنا کہ اس فلم میں نظر آئے ساتھ ہی کہا کہ موسیقی بھی عمدہ تھی، سب کچھ اچھا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کا نیا نیا حادثہ ہوا تھا، اس وجہ سے ‘یہ ہے جلوہ’ پس منظر میں چلی گئی۔
امیشا نے کہا کہ اگر شائقین اس حادثے کی خبر کو اتنے منفی انداز میں نہ لیتے تو یہ فلم بہت کامیاب رہتی۔
واضح رہے کہ امیشا پٹیل اور سلمان خان کی فلم ‘یہ ہے جلوہ’ 3 جولائی 2002 کو ریلیز ہوئی تھی، 28 ستمبر 2002 کو سلمان خان کو غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔















