Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کنگنا رناوت کرن جوہر سے ڈرنے لگیں؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ پچھلی بار جب کرن جوہر میری فلم دیکھنے کے اشتیاق میں تھے تو میری کردارکشی کیلئے بدترین مہم شروع ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ہفتے کے آخر میں فلم ‘منیکارنیکا’ ریلیز ہونا تھی اور کرن جوہر نے کہا کہ میں فلم کا انتظار کر رہا ہوں۔

کنگنا نے بتایا کہ پوری فلم کے مرکزی اداکاروں کو میری کردارکشی کیلئے رقوم ادا کی گئیں اور فلم کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ اب میری نئی فلم ‘ایمرجنسی’ کیلئے بھی کرن نے کہا ہے کہ وہ اسے دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ کرن کے اس بیان کے بعد مجھے تو ابھی سے ڈر لگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل کرن جوہر نے برسہا برس بعد کنگنا رناوت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کی نئی فلم ‘ایمرجنسی’ دیکھنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں