چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے افغان شہری درخواست گزارحیات اللہ کو تمام معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے درخواست گزارحیات اللہ کو تمام معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ اداروں سے ریکارڈ چیک کروائیں اورآئندہ سماعت پر عدالت کو پیش رفت رپورٹ سے آگاہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں افغان باشندے کوپاکستان اورجن کارڈ جاری کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواستگزارکہاں کا باشندہ ہے تاحال شناخت نہیں ہو سکی، افغانستان اور ڈنمارک میں بھی درخواست گزار کا ٹھکانہ نہ مل سکا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن نے کہا کہ درخواست گزار پاکستانی نہیں افغان شہری ہے، سیکیورٹی کلیٸرنس کے بغیر اجازت نہیں دی جا سکتی۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ افغان شہری قابل احترام ہیں، بہت سے افغان شہری لاہور میں مقیم ہے۔ سیکیورٹی معاملات بھی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، درخواستگزار کی اہلیہ پاکستانی شہری ہے۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے درخواست گزارحیات اللہ کو تمام معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ اداروں سے ریکارڈ چیک کروائیں اورآئندہ سماعت پر عدالت کو پیش رفت رپورٹ سے آگاہ کیا جائے۔
چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ افغان شہری حیات اللہ نے پاکستانی شہری سے شادی کر رکھی ہے۔
حیات اللہ نے پاکستان اوریجن کارڈ کی تجدید کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
