Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدرمملکت کاچیف الیکشن کمشنرکوخط، جنرل الیکشن کی تاریخ کافیصلہ کرنےکی دعوت

صدرمملکت نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنرکوملاقات کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کو خط لکھا ہے۔

خط کے ذریعے صدرمملکت عارف علوی نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔

صدر کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق صدرمملکت نے 09.08.2023 کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا۔

 صدر کے خط کے متن میں کہا گیا کہ صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تحلیل کی تاریخ کے نوے دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل صدر کے ساتھ ملاقات کے لیے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ مناسب تاریخ طے کی جا سکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں