بالی وڈ اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو نیویارک شہر میں آسمانی گلیم کی نمائش کر رہی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ک مطابق سامنتھا روتھ پربھو حال ہی میں 41 ویں انڈیا ڈے پریڈ کے لیے نیویارک شہر پہنچی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے شئیر کی جان ے والی والی تصاویر میں سامنتا کو ہینڈ کرافٹ بلاؤز کے ساتھ سیاہ اور سنہری ساڑھی میں دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ہی نہیں ٹریڈیشنل زیورات نے اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا۔
View this post on Instagram
تاہم اس کا کریڈٹ فوٹوگرافر ابھیمانیو مہاویر کو جاتا ہے، جنہوں نے نیو یارک سٹی کی سڑکوں پر اداکارہ کا دلکش فوٹو شوٹ کیا۔
اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو اپنی آنے والی فلم “کشی” کے لیے تیاری کر رہی ہیں، جس میں وہ وجے دیوراکونڈا کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
واضح رہے یہ فلم یکم ستمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔















