Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فاطمہ قتل کیس؛ ڈاکوؤں نے ورثا کو دھمکیوں بھرا ویڈیو بیان بھیج دیا

رانی پور: فاطمہ قتل کیس کے معاملے پر پیروں نے دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع کروا دیا، صحافیوں اور ورثا کو خطرناک ڈاکوں نے دھمکیوں بھرا ویڈیو بیان بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق کچے کے جتوئی برادری کے خطرناک ڈاکو دھمکیاں آمیز ویڈیو بنا کر صحافیوں کے پرسنل نمبر پر بھیجتے رہے۔

ڈاکو بنا خوف کے پیروں کی حمایت کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کیا۔

ڈاکو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پیروں کی حویلی اور پیروں کا جس نے بھی نام لیا ان کی خیر نہیں، پیروں کی حویلیوں کی ہم خود حفاظت کریں گے۔

ڈاکو نے اپنے بیان مزید کہا کہ دوسری جماعت کی سازش ہے کہ دستگیر کی گدی نشینوں کو نشانہ بنایا جائے۔

ڈاکوں نے ہاتھوں میں جدید ہتھیار لیکر ویڈیو بنا کر بھیجی تاہم ڈاکوں ورثا کو بھی جلد دھمکا کر مقدمے سے دستبردار ہونے کو کہیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں