Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان کے معدنی وسائل ملک کے معاشی مستقبل کے ضامن ہیں، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے قیمتی معدنی وسائل ملک اور صوبے کے معاشی مستقبل کے ضامن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کی صدارت میں معدنی وسائل کا جائزہ اجلاس کوئٹہ میں ہوا ۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے کہا کہ معدنیات کے معاہدوں میں صرف رائلٹی نہیں بلکہ ریکوڈک کی طرز پر شراکت داری کی طرف جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معدنی زخائر کی تلاش اور کنفرم ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں، محکمہ معدنیات میں اسٹرکچرل ریفارمز لازمی ہے۔

میر علی مردان ڈومکی نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے قیمتی معدنی وسائل ملک اور صوبے کے معاشی مستقبل کے ضامن ہیں،سازگار ماحول سے ہی سرمایہ کار کا اعتماد پختہ ہوگا۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے مزید کہا کہ ریکوڈک معاہدے کے بعد سرمایہ کار اب بلوچستان کی طرف متوجہ ہورہے ہیں، معدنی وسائل کے معاہدوں کے فوائد مقامی آبادی تک نہ پہنچے کے تاثر کو دور کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں