ہالی وڈ کے شہرہ آفاق اداکارہ لیونارڈو ڈی کیپریو کو حال ہی میں 25 سالہ ماڈل وٹوریا سریٹی کے ساتھ آئس کریم پارلر میں دیکھا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیونارڈو اور وٹوریا منگل کے دن ایک آئس کریم پارلر میں دیکھا گیا، تاہم ان دونوں کی کچھ تصاویر بھی سوشل میدیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کے بعد سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شاید دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
Bae Leonardo DiCaprio was spotted with Vittoria Ceretti grabbing ice-cream & iced coffee in Santa Barbara, California on Tuesday (August 24th). #LeonardoDiCaprio pic.twitter.com/kMApTSUSbe
— Daily Leo DiCaprio (@dailyleodicapri) August 24, 2023
وائرل ہونے والی تصاویر میں 48سالہ اداکار نے کارگو شارٹ اور سفید ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ وٹوریا نے بائیکر شارٹس پہنے ہوئے ہیں۔
پچھلے چند مہینوں سے لیونارڈو اور کئی مشہور خواتین میں تعلقات کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں، ان میں جی جی حدید کے ساتھ بھی لیونارڈو کو جوڑا گیا۔
یاد رہے انہیں ارابیلا کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا، دونوں کے ہمراہ اسپائیڈر مین اسٹار ٹوبی میگوائر بھی تھے۔
ایک اور خاتون جن کے ساتھ لیونارڈو ڈی کیپریو کے تعلقات کی افواہیں تھیں ان کا نام نیلم گل ہے۔
واضح رہے نیلم نے بعد ازاں اس بات کی وضاحت کی تھی کہ وہ لیونارڈو کی نہیں بلکہ ان کے دوست کی گرل فرینڈ ہیں اس لیے اکثر تصاویر میں لیونارڈو بھی ساتھ ہی نظر آتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
