بالی وڈ کی بہترین اداکارہ کون ہیں اس بات کا فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی کے نیشنل میڈیا سینٹر میں منعقدہ 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی لائیو اسٹریمنگ بھارتی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے ہوگی۔
رواں سال بہترین اداکارہ کی دوڑ عالیہ بھٹ اور کنگنا رناوت کے درمیان ہو رہی ہے۔
نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی سے عالیہ بھٹ جبکہ فل تھلائیوی سے کنگنا رناوت کا نام شامل ہے۔
واضح رہے گزشتہ برس یہ تاج ملیالم فلموں کی اداکارہ اپرنا بالمورالی کے سر سجا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔















