نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کراچی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران کراچی کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں مئیر کراچی نے کراچی میں ترقیاتی پراجیکٹ میں وفاق سے تعاون کی اپیل کی جس پر نگراں وزیراعظم نے کراچی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ کراچی کے میگا منصوبوں کے لیے وفاق کو فوری فںڈ جاری کرنے چاہئیں۔
مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، کراچی تمام حکومتوں کی مدد سے ترقی کرے گا۔



















