پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے صدر پی پی پی آصف زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ اجلاس میں پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
اجلاس میں پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان، شازیہ مری اور فیصل کریم کنڈی ، سید قائم علی شاہ، مخدوم احمد محمود، نثار احمد کھوڑو، چنگیز خان جمالی، امجد ایڈوکیٹ، لطیف اکبر اور اسلم گل بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں رضا ربانی، سید خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، اعتزاز احسن، محمد علی شاہ باچہ اور چوہدری منظور ، جمیل سومرو، ہری رام، سلیم مانڈوی والا، مخدوم جمیل الزمان، میر باز کھیتران اور حسن مرتضیٰ ، مراد علی شاہ، سردار یعقوب، تاج حیدر، چوہدری یاسین، ہمایوں خان اور مولا بخش چانڈیو نے بھی شرکت کی۔
بلاول ہاؤس میں ہونے والے پی پی پی کی سی ای سی کے اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس میں ثمینہ خالد گھرکی، سعید غنی، قادر پٹیل، نوید قمر، صادق عمرانی غلام فرید کاٹھیا، عبدالطیف انصاری، جام مہتاب ڈہر، شرجیل میمن، ناصر شاہ، منظور وسان، اعجاز جکھرانی، روزی خان کاکڑ، صابر بلوچ، نواب یوسف تالپور اور رخسانہ زبیری، علی مدد جتک ودیگر بھی شریک ہوئے۔



















