Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم سے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں چیف آف ایئر سٹاف نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی۔

ایئر چیف مارشل سے نگراں وزیر دفاع کی ملاقات

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے نگراں وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی تھی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں بین الاقوامی تزویراتی ماحول اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کے قومی سلامتی کے عزم اور جدت طرازی کی تعریف کی۔

ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی تربیت بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مؤثر ثابت ہوں گے۔

سربراہ پاک فضائیہ نے نگراں وزیر دفاع کو تربیتی پروگرامز اور جدید ترین ٹیکنالوجیز پر بریفنگ دی۔

متعلقہ خبریں