بالی وڈ کی متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک بحال ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو روز قبل راکھی نے اپنے فوٹو انسٹاگرام کے ہیک ہونے سے متعلق میڈیا سے بات کی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُن کا 10 ملین سے زائد فالوورز والا اکاؤنٹ اُن کے سابق شوہر عادل خان دررانی اور دوست راج شری نے ہیک کیا ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
یاد رہے کہ راکھی ساونت کی گزشتہ روز ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں اُنہیں جہاز میں بیٹھے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اداکارہ کا اپنی اس ویڈیو میں بتانا تھا کہ وہ وہ خود کو بہت خوش نصیب محسوس کر رہی ہیں کیوں کہ وہ پہلی بار عمرہ کرنے کے لیے جا رہی ہیں۔
راکھی ساونت کی مدینہ منورہ کی ایک قریبی عمارت میں بنائی گئی ویڈیو کو بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تاحال راکھی ساونت نے اپنی عمرہ کرتے ہوئے، مکہ مکرمہ یا مسجدِ نبوی سے خود اپنے اکاؤنٹ پر کوئی مواد شیئر نہیں کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں














