Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کریتی سینن نیشنل فلم ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب

بالی وڈ کی بہترین اداکارہ کون ہیں اس بات کا فیصلہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی کے نیشنل میڈیا سینٹر میں منعقدہ 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں عالیہ بھٹ اور کریتی سینن کے درمیان موازنہ کیا گیا۔

 نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی سے عالیہ بھٹ جبکہ فلم می می  سے کریتی سینن کا نام شامل کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

تاہم اداکارہ کریتی سینن  یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

اداکارہ کریتی سینن  نے اپنی اس کامیابی کی خوشی کا اظہار انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کر کے بھی کیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ برس یہ تاج ملیالم فلموں کی اداکارہ اپرنا بالمورالی کے سر سجا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں