Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تارا ستاریہ نے ایک بار پھر حاصل کی فینز کی توجہ

بالی وڈ فلم ’ایک ولن ریٹرنز‘ کی ہیروئن تارا ستاریہ کا دیسی انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اداکارہ تارا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شئیر کی ہیں۔

انسٹاگرام پراداکارہ کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصاویرمیں انہیں سیاہ رنگ کی ساڑھی زیب تن کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تارا ستاریہ نے کئی انداز، لباس اور اسٹائل اپنائے، جنھیں انہوں نے انسٹاگرام پر شئیرکرکے اپنے مداحوں کے دل بھی جیتے ہیں لیکن اس بار اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کر دہ تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ اداکارہ نے اپنے بالوں کا جوڑا کیا ساتھ گجرے بھی لگائے جو ان کے لُک کو مکمل کر رہا ہے۔

اداکارہ کا یہ گلیمرس انداز لوگوں کو دیوانہ بنانے کے لیے کافی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version