خیرپور کے علاقے رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں تشدد سے ہلاک 10 سالہ فاطمہ کے کیس میں گرفتار 5 ملزمان کو رہا کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاطمہ قتل کیس میں مرکزی ملزم پیر اسد شاہ 10 روز سے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی کسٹڈی میں ہے، تاہم دس روز گزر گئے مقدمے میں نامزد ملزمہ حنا شاہ اور اس کے والد فیاض کو پولیس تاحال گرفتار نا کرسکی۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ فاطمہ قتل کیس میں زیر تفتیش 5 افراد کو 8 روز حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا، تمام افراد نے ڈی آئی جی کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے بے گناہی کے ثبوت پیش کیے ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ایس ایچ او رانی پور، ہیڈ محرر، دو ڈاکٹرز اور نائب قاصد کو شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے جبکہ پانچوں افراد شامل تفتیش ہیں، ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت بلایا جاسکتا ہے۔
گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ خیرپور نے فاطمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی تھی۔
واضح رہے کہ کمسن فاطمہ کی موت رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں ہوئی تھی جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی، قتل کیس میں گرفتار اسد شاہ کی اہلیہ حنا شاہ ضمانت قبل از گرفتاری کی مدت ختم ہونے کے باوجود تاحال گرفتار نہیں ہو سکی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
