ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے صوبہ بھر میں مختلف کارروائیوں میں افغانستان چینی اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 2 سو میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کر کے حکام کے حوالے کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 12 تا 23 اگست 2023 کے دوران مستونگ کے نواحی علاقے شیخ واصل سے دو مختلف کارروائیوں میں 210.35 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی، برآمد شدہ چینی 31 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں چھپائی گئی تھی جسے افغانستان اسمگل کیا جانا تھا۔
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے جوانوں نے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کی اور چینی کی ساری کھیپ قبضے میں لیکر کسٹمز حکام کے حوالے کر دی۔
ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے سال 2023 کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا۔
ناکام بنائی گئی اسمگلنگ کی اشیاء میں چینی 2253 میٹرک ٹن، گندم 1307 میٹرک ٹن، یوریا کھاد 2061 میٹرک ٹن اور منشیات 3۔1 میٹرک ٹن شامل ہیں۔ تاہم یہ کارروائیاں ژوب، پشین، مستونگ، نوشکی اور چمن کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ چینی و دیگر اشیاء کی اسمگلنگ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے، مقامی مارکیٹس میں اسمگل شدہ اشیاء ناپید ہو جاتی ہیں اور لوگوں کو استعمال کیلئے میسر نہیں ہوتیں۔
ایف سی بلوچستان کی جانب سے قانونی اسمگلنگ کی روکام کیلئے موثر کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کو منتقی انجام تک بھی پہنچایا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
