Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیرہ اسماعیل خان میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کو ناکارہ بنادیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کے علاقہ گرہ گلداد میں سڑک کنارے  نصب آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا کر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کے علاقہ گرہ گلداد میں سڑک کے کنارے پولیس کے لیے آئی ای ڈی نصب کی گئی تھی، جس کی اطلاع بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دے دی گئی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک کے کنارے نصب آئی ای ڈی کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ای ڈی الیکشن ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے لگائی گئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں