Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں صنعتی انقلاب کی شروعات کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیگی، انوار الحق

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صنعتی انقلاب کی شروعات کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کی جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

ملاقات میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان نہ صرف پاکستان میں رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ بلکہ دو ہمسایہ ممالک اور گوادر بندرگاہ کی وجہ سے بھی تجارت کیلئے نہایت موزوں علاقہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں معدنیات کے کثیر ذخائر اور وسیع پیمانے پر زرعی اراضی ہونے کی وجہ سے اسے صنعتوں کا مرکز ہونا چاہیے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت اپنے مختصر عرصے میں بھرپور کوشش کرے گی کہ بلوچستان میں صنعتی انقلاب کی شروعات ہو۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں قائم خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے بلوچستان کے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کی کوشش کی جائیگی۔

وفد نے وزیرِ اعظم کو بلوچستان میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر نگراں وزیرِ اعظم نے ان مسائل کے حلکی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ خبریں