Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریضوں کو ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ندیم جان

نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ مریضوں کو ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کا دورہ کیا اور ایمر جنسی اور گائنی وارڈز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ندیم جان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی اسپتالوں کے اچانک دورے کر رہا ہوں، اسپتالوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت تشکیل دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر ندیم جان نے ہدایت کی کہ مریضوں کو ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ادویات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ فیڈرل جنرل ہسپتال کے بلڈ بنک کو مربوط بنیادوں پر فعال کیا جائے جبکہ تمام اسٹاف محنت، جذبے اور لگن سے کام کرے کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا قومی ، اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے۔

ندیم جان نے کہا کہ اسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔

دوسری جانب نگراں نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا اور ایمر جنسی اور گائنی وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں