Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 ہم عوام،تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ہیں ،فاروق ستار

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم عوام، تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں اور نرخوں میں اضافہ عوام کی پہنچ سے باہر نکل چکا ہے، لوگوں میں تیزی سے بغاوت کا رحجان آرہا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ملک تیزی سے انارکی کی جانب جا رہا ہے، بجلی کے بل نچلے طبقوں کی پہنچ سے آگے نکل گئے ہیں جبکہ اپر مڈل کلاس طبقے کیلئے بھی اب بجلی کے بل بھرنا مشکل ہوگیا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے یہ بھی کہا کہ  بجلی کے بلوں میں13 قسم کے ٹیکسز شامل ہیں، 2 ہزار کے بل میں 33 سے 48 فیصد ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے پاس جو بل آرہے تھے اب وہ بل ادا نہیں ہوں گے، عوام بجلی بلوں پر پہلےہی ٹیکس دے رہے تھے اور اب مزید اضافہ ہوگیا ، یہی حالات رہے تو ریاست میں کئی ریاستیں بنیں گی

فاروق ستار نے کہا کہ تاجروں نے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ، ہم عوام اور کراچی کے تاجروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، کوئی ایک سیاسی جماعت کراچی کے مسائل کو حل نہیں کر سکتی۔

سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے سامنے یہ صورتحال رکھی جائیں، اگر آئی ایم ایف اسی طرح ڈکٹیشن دیتا رہا تو ہم بہت نقصان اٹھائیں گے، ملک میں بےچینی اور اضطراب تمام حدوں کو پار کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں