Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ارشد ندیم نے کھیل کے میدان میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی، صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے کھیل کے میدان میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے پہلا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ آپ نے کھیل کے میدان میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی، آپ قوم کا فخر ہیں، ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی کھیل کے میدان میں آپ کی کامیابی کیلئے دعاگو رہیں گے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی

ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس  چیمپئن شپ میں تاریخ  رقم کردی، ہنگری میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو مقابلے میں ارشد ندیم نے سلور میڈل حاصل کرلیا۔

ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔

ارشد ندیم کی پہلی تھرو 80.74 میٹر رہی۔ دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم کی تھرو  82.81 میٹر رہی۔ ارشد ندیم دوسرے راؤنڈ کے  بعد چھٹی پوزیشن پر موجود تھے۔

ارشد ندیم  نے 87.82 میٹر کی تیسری تھرو کے ساتھ  پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی اور سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔

متعلقہ خبریں