چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا چوتھا اور نگران دور حکومت کا پہلا اجلاس ہوا۔
ایپیکس کمیٹی نے ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات، کان کنی، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے سابق حکومت کی جانب سے منظور کردہ منصوبوں کی توثیق کی۔
ایپیکس کمیٹی نے ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ایس آئی ایف سی کے تحت کم وقت میں اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس رفتار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس میں نگراں وزیراعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور ہدایت کی کہ جن منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ان کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف کی ملکی معیشت کی بحالی اور معاشی پالیسیوں کے تسلسل کے لیے پاک فوج کے مکمل تعاون کی یقین دہانی۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، وزراءاعلیٰ ، نگران وفاقی وزراء، صوبائی وزراء اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔



















