Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکار سر ایلٹن جان اپنے فرانسیسی ولا میں گر کر زخمی

مشہور زمانہ برطانوی گلوکار سر ایلٹن جان اپنے فرانسیسی ولا میں گر کر زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 76 سالہ گلوکار ایلٹن کو رات گئے اسپتال لے جایا گیا تھا لیکن صبح ان کے تمام طبی ٹیسٹس کی رپورٹس نارمل آئیں اور انہیں گھر بھیج دیا گیا۔

ایلٹن ہسپتال میں رات گزارنے کے بعد گھر واپس آ گئے ہیں اور اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

 خیال رہے کہ ایلٹن جان پہلے گلوکار ہیں جو 6 دہائیوں تک یو کے ٹاپ 10 سنگلز چارٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور ان کی مختلف البمز کے 50 گانے آج تک سپر ہٹ قرار دیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایلٹن کی میوزک البمز کی 30 کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں