نگران وزیر تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ نئے اساتذہ کی بھرتیوں کے بعد بند اسکولز کو کھولنے میں مدد ملی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر تعلیم سندھ ڈاکٹر رعنا حسین کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سندھ کے ریجنل ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں اسکولوں کی صورتحال، نئی بھرتیوں، ٹیچرز ٹریننگ اور درپیش چیلینجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر تعیلم کو بریفنگ دی گئی کہ آئی بی اے ٹیسٹ کے ذریعے اب تک 62 ہزار سے زائد اساتذہ کا بھرتی عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم رعنا حسین نے کہا کہ نئے اساتذہ کی بھری عمل میں آنے والی شکایات کو فوری حل کیا جائے، یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ اساتذہ بھرتیوں کے بعد بند اسکولز کھولنے میں مدد ملی ہے۔
رعنا حسین نے کہا کہ اساتذہ عمل کو فائدہ مند بنانے کے لئے ٹیچرز ٹریننگ اور کنٹینؤس پروفیشنل ڈولپمینٹ کے نظام کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لائسنسنگ کے لئے ٹیسٹ ٹیچنگ کی پروفیشنل ڈگری رکھنے والے امیدواروں سے ہی لیا جائے، ٹریننگ کالجز کو فعال کیا جائے جبکہ بی ایڈ پروگرامز کو جدید طریقہ کار کے تحت تبدیل کیا جائے۔
نگران وزیر تعلیم سندھ ڈاکٹر رعنا حسین نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں بجلی کے مسائل ہیں وہاں کے اسکولوز کی سولرائیزیشن کی جائے جتنا ممکن ہو سکے ڈائریکٹوریٹس اپنے آپ کو ڈجیٹلائیز کریں۔
اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم نے ڈائریکٹرز سے درپیش چیلینجز اور ان کے حل کے متعلق آئیندہ اجلاس میں تجاویز کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔
اس موقع پر سیکریٹری تعلیم سندھ غلام اکبر لغاری، ڈائریکٹر ہومن ریسورس، ٹیچرز ٹریننگ کالجز کے سربراہان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھی۔



















