وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر جنید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزير ثقافت، امور نوجوانان و کھیل اور ترقی انسانی وسائل سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ سے سیکریٹری اولمپکس ایسوسی ایشن سندھ احمد علی راجپوت کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں احمد علی راجپوت نے ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کو نگراں صوبائی وزیر بننے پر مبارکباد پیش کی۔
نگران صوبائی وزیر کھیل اور سیکریٹری اولمپکس ایسوسی ایشن سندھ کے صدر کے مابین سندھ میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر جنید شاہ نے کہا کہ سندھ میں کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو بہتر مواقع نہ ملنے کی وجہ سے ہم ملک کے لئے بہتر کھلاڑی پیدا کرنے میں بہت پیچھے ہیں۔
اس موقع پر سیکریٹری اولمپکس ایسوسی ایشن سندھ احمد علی راجپوت نے صوبائی وزیر کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔



















