پاکستان میں سرمایہ کاری پر نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے اینرٹیک کویت کی تعریف کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے ایمرجنگ مارکیٹس ہیڈ، اینر ٹیک ہولڈنگ کویت یاسر ملک نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں یاسر ملک نے نگراں وزیرِ اعظم کو اینرٹیک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔
نگراں وزیرِ اعظم نے اینرٹیک کویت کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت اینرٹیک پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھائے گا۔



















