پاک فوج کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پاک فوج کی سرگرمیوں کی فہرست طویل ہے، ملک پر کوئی بھی مشکل کی گھڑی آئی ہو پاک فوج ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔
حال ہی میں سندھ کے دور دراز اور قدرے پسماندہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا، علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے میڈیکل کیمپس کا رخ کیا۔
پاک فوج کی قابل ڈاکٹرز کی ٹیم نے عوام الناس کا مفت طبی معائنہ کیا اور مریضوں کو مفت طبی معائنے، مشورے اور قیمتی ادویات کی فراہمی بھی کی۔
اس کے علاوہ میڈیکل کیمپس میں مریضوں کے مفت امراضِ تشخیص کے ساتھ ساتھ انہیں ای سی جی، الٹراساؤنڈ اور مختلف ٹیسٹس کی سہولیات بھی فراہم کی گئی۔
عوام کی جانب سے پاک فوج کے اس اقدام کو بھرپور پذیرائی ملی، عوام نے مستقبل میں بھی ایسے احسن اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا اور پاک فوج کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
