سائفر کیس میں سینئر رہنما پی ٹی آٗی شاہ محمود قریشی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی۔
سائفر کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی جس پر عدالت نےنوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر دوستمبر کو دلائل طلب کرلیے۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت اسلام آباد میں سائفرسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔
سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا، ایف ائی اے کے وکیل شاہ خاور ، ذوالفقار نقوی اور شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین اور بابر اعوان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
ایف ائی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت کے باہر پولیس کی سخت سیکیورٹی تعینات کیے گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سائفر کیس عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈمیں13ستمبر تک توسیع کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
