Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈفائرنگ رینجز کا دورہ کیا ہے۔ 

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز پاکستان (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹلہ فائرنگ رینج آمد پر آرمی چیف کا استقبال کیا گیا۔ آرمی چیف نے جہلم کے قریب ٹلہ فائرنگ رینج میں فیلڈ فائر اور جنگی مشق کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کومشقوں میں شامل تربیتی امور پربریفنگ دی گئی اورانھیں کٹھن ماحول میں فارمیشن کے چیلنجنگ ماحول میں آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے پاک فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور زمینی دستوں کے درمیان اشتراک کار کے مظاہرے کو سراہا اورمشقوں میں حصہ لینے والے دستوں کی جنگی مہارت اور جارحانہ حکمت عملی اور دستوں کے بلند حوصلے اور جنگی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹلہ فائرنگ رینج آمد پر نمبر 4 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا استقبال کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں