پاک بحریہ اور برطانوی رائل نیوی کی جانب سے بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشق وائٹ اسٹار کا انعقاد کیا گیا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ اور برطانوی رائل نیوی کی بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس اصلت اور پی این ایس تیمور جبکہ رائل نیوی کے جہاز ایچ ایم ایس لینکیسٹر نے شرکت کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق میں پاک بحریہ کے میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ، پاک فضائیہ کے طیاروں اور رائل نیوی کے ہیلی کاپٹر نے بھی حصہ لیا اور مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مشق میں شریک برطانوی رائل نیوی کے ڈپٹی کمانڈر برائے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز نے پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں کیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ اور برطانوی رائل نیوی کی مشترکہ بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















