Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شرجیل گوپلانی نے کے الیکٹرک سے معافی مانگ لی

ٹمبر مارکیٹ کراچی کے رہنما شرجیل گوپلانی نے کے الیکٹرک سے معافی مانگ لی۔

کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق شرجیل گوپلانی ہمارے سائٹ آفس آئے اور ذاتی طور پر اس ٹیم سے معافی مانگی، جس کو انہوں نے چند روز قبل تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قیادت اور مصطفٰی کمال کے مثبت و ثالثی کردار پرشکر گزار ہیں کہ انہوں نے کراچی کے لیے دن رات محنت کرنے والے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس سے قبل ٹمبر مارکیٹ میں کے الیکٹرک کا عملہ میٹراتارنے پہنچا تو تاجروں سے ان کا یہ عمل برداشت نہ ہوا اور انہوں نے عملے پر تھپڑوں اور لاتوں کی برسات کردی اور عملے کو یرغمال بنائے رکھا جس کے بعد تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں