آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور اُن کے عزم کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں آمد پر آرمی چیف کو خودکش دھماکے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا بنوں کا دورہ
آرمی چیف کو خود کش دھماکے اور سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/WT2daoPwpS #BOLNews #ArmyChief pic.twitter.com/iivQL8HlTC— BOL Network (@BOLNETWORK) September 1, 2023
آرمی چیف نے بنوں دھماکے میں زخمی ہونے والے زیر علاج زخمی افراد کی عیادت کے لئے سی ایم ایچ کا دورہ بھی کیا اور ان سے صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
دورے کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ کویقین دلایا کہ قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،پاکستان میں امن و استحکام ہمارے شہداء کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔
جنرل سید عاصم منیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی کے ناسور کوہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ بنوں میم خودکش حملے میں زخمی ہونے والے سپاہیوں کی عیادت کی جبکہ آرمی چیف نے زخمی سپاہیوں سے ان کی خیریت بھی دریافت کی۔



















