Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سی ٹی ڈی کوئٹہ کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کوئٹہ نے کامیاب کارروائی کر کے آٹھ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ کوئٹہ اور ضلع واشک میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کیں جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے سے 8 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ایک ماہ قبل کوئٹہ سے اغوا ہونے والا شخص ابو بکر بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ میں آپریشن کے دوران مارے جانیوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

متعلقہ خبریں