بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم’جوان‘ کی اسکریننگ کی تقریب میں فلم’جوان‘ پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ رخ خان نے فلم کے پروموشنل ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سے پہلے اپنی پوری زندگی میں کبھی گنجا نہیں ہوا تو یہ پہلا موقع تھا جب فلم ’جوان‘ کی شوٹنگ کے لیے میں نے اپنا سر منڈوایا۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ یار آپ لوگوں کے لیے میں گنجا بھی ہوگیا ہوں تو میرے اسی کام کی عزت کرتے ہوئے فلم دیکھنےچلے جانا۔
ساتھ ہی مزاض انداز میں اداکار نے کہا کہ کیا پتا مجھے دوبارہ گنجا دیکھنے کا موقع پھر کبھی ملے نہ ملے۔
واضح رہے کہ تامل فلموں کے معروف ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی شاہ خان کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’جوان‘ رواں ماہ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
