سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے ایم پی او کے تحت نظربندی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا ایم پی او کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ ایم پی او آرڈر لاقانونیت، سیاسی انتقام اور قانون کی خلاف ورزی کی بدترین مثال ہے، یکم ستمبر کا ایم پی او آرڈر غیر قانونی ہے، کالعدم قرار دیا جائے۔
چوہدری پرویزالٰہی نے درخواست میں استدعا کی کہ ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دیکر رہائی کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سپرنٹینڈنٹ جیل کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
