Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عامر خان کی طویل عرصے بعد سلور اسکرین پر واپسی

بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کی طویل عرصے بعد سلور اسکرین پر واپسی ہو رہی ہے۔

غی ر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق’فلم فیئر‘ کے مطابق عامر خان کی آنے والی نئی فلم آئندہ کرسمس 2024ء کو ریلیز ہوگی جس کے ہدایتکار 1994ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے راجکمار سنتوشی ہیں۔

عامر خان اور راجکمار سنتوشی ایک بار پھر 30 برسوں بعد اس فلم کے ذریعے متحد ہونے جا رہے ہیں۔

عامر خان کی نئی فلم 2024ء میں ریلیز کی جائے گی۔

عامر خان کی آنے والی فلم میں اِن کے مدِ مقابل کون سی اداکارہ ہوں گی اس سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی آخری فلم  ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بعد سے اداکاری سے وقفہ لیا ہوا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں