بالی وڈ کی فلم ’جوان‘ کے آرٹ ڈائریکٹر متھوراج نے اداکار شاہ رخ خان کے بارے میں انکشاف کر دیا۔
گزشتہ روز اس فلم کی آڈیو لانچ کے لیے چنئی کے شری سائی رام انجینئرنگ کالج میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آڈیو لانچ کی تقریب میں اپنی فلم کی ٹیم کے ہمراہ شاہ رخ خان نے خود بھی شرکت کی۔
آرٹ ڈائریکٹر متھوراج نے شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان نے ممبئی میں اپنے پرسکون ماحول سے نکل کر چنئی میں فلم ’جوان‘ کی شوٹنگ کرنے کا فیصلہ کرکے بھارتی ریاست تمل ناڈو میں متعدد خاندانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ریاست تمل ناڈو کے شہر چنئی کے 3 ہزار خاندان شاہ رخ خان کے چنئی میں فلم کی شوٹنگ کرنے کی وجہ سے خوشحال ہوئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔















