Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولیس افسران کےخلاف توہین عدالت اور پرویز الہی کی بازیابی کیلئے درخواست دائر

لاہورہائی کورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویز الہی کی گرفتاری پر پولیس افسران کےخلاف توہین عدالت اورپرویزالہی کی بازیابی کی درخواست دائرکردی گئی۔

درخواست چوہدری پرویزالہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور اور ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کو فریق بنایاگیا ہے۔

پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے درخواست مین مؤقف اختیارکیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے پولیس افسران کو چوہدری پرویز الہٰی کو گھر تک پہنچانے کا حکم دیا۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ ہائیکورٹ سے گھر جاتے ہوئے پرویز الہٰی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ استدعا ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر ذمہ دار پولیس افسروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

قیصرہ الٰہی کی جانب سے درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدالت پرویز الہٰی کو اسلام آباد پولیس کی حراست سے بازیاب کرانے کا بھی حکم دے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version