مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو خاموش کرنے کیلئے وحشیانہ اور غیر انسانی حربے استعمال کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے قابض افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں لیکن بھارت سچائی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں اور صحافیوں کی آواز کو خاموش کرنے کے لیے سخت قوانین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری کوآگے بڑھ کرنئی دہلی کو مقبوضہ علاقے میں اس کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔
مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مودی کی زیر قیادت حکومت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے اور کشمیری عوام کو اپنی مرضی کے مطابق قسمت کا فیصلہ کرنے دیں۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔



















