Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل کو حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے، پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل کو حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے منگھوٹ ویمن کالج میں بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خلوص کے ساتھ اپنی مٹی کی خدمت کرنی ہے، ہمارے پاس سب سے بڑی قوت اپنی محنت اور عوام کی خدمت سے آگے بڑھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبات کو کالج لانے اور لے جانے کے لیے بسیں اور ہائی ایس وین فراہم کر دی گئیں، بسوں کی فراہمی سے جڑواں قصبوں سے آنے والی طالبات کو درپیش سفری مشکلات حل ہوں گی،اسی سال یہاں پنجاب یونیورسٹی پوٹھوار کیمپس میں کلاسز شروع ہوں گی۔

پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی کے قیام سے طلبا و طالبات پہلے سے زیادہ دل لگا کر تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے جبکہ گوجر خان اور خطہ پوٹھوار میں تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے نوجوان بچوں اور بچیوں کو بڑے شہروں میں بھیجنے کی بجائے گوجر خان میں ہی تعلیم دیں گے۔

پرویز اشرف کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوئی گیس کی فراہمی اور مشکلات سے بچنے کیلئے ہم آفس گوجرخان میں لے آئے ہیں، مندرہ چکوال روڈ پر دو سو بستروں کا ہسپتال بنانے جارہے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ گوجرخان کی عوام کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہیں۔گوجر خان راولپنڈی ڈویژن کا اہم حصہ ہے اور محل وقوع کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ خبریں