ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں چوہدری پرویز الٰہی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔
جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی کوچیک اپ کےلیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کاقافلہ پرویزالٰہی کولےکرڈسٹرکٹ جیل سےاسلام آباد روانہ ہوئے۔
ڈاکٹرزکی 3 رکنی میڈیکلی ٹیم نے پرویزالہی کو پمزاسپتال ریفر کیا۔ 3 رکنی میڈیکل ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر جواد ایم ایس ڈسٹرکٹ اسپتال اٹک کر رہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















