نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے توانائی کی بچت اور بجلی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت توانائی سے متعلق اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا۔
اجلاس میں بجلی کے بلوں میں رعایت اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ ملک میں توانائی کی ضروریات اور توانائی کی بچت سے متعلق بھی زیر غور آئے۔
نگران وزیر توانائی محمد علی نے وزیر اعظم کو بلوں میں ممکنہ ریلیف سے متعلق آگاہ کیا جس پر نگران وزیر اعظم نے توانائی کی بچت اور بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ڈاکٹر شمشاد اختر نے وزیراعظم کو موجودہ ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے شرکت کی جبکہ وزارت توانائی کے حکام سیکرٹری توانائی راشد محمود، ایڈیشنل سیکرٹری، ایم ڈی پی پی آئی ڈی، سی ای او سی پی پی اے نے شرکت کی جبکہ نگران وزیر توانائی محمد علی اور وزارت توانائی کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔



















