Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے اعزاز میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر دو طرفہ تعلقات،اقتصادی تعاون بڑھانے کے اقدامات،سعودی حکومت کی جانب سے حج و عمرہ کی سہولیات میں اضافہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور ہر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے، پاکستانی قوم سعودی بھائیوں سے بے پناہ محبت رکھتی ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ عمرہ ویزہ کے 24 گھنٹے میں اجراءکا فیصلہ خوش آئند ہے، حج پروازوں اور کوٹہ میں اضافہ سے عازمین حج کو زیادہ سہولیات فراہم ہوں گی۔

متعلقہ خبریں