Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہر جیتنے والا کامیاب اور ہر ہارنے والا ناکام نہیں ہوتا، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہر جیتنے والا کامیاب اور ہر ہارنے والا ناکام نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میرے ساتھیوں آپ کے الیکشن ہونے والے ہیں، اس لائحہ عمل کو لے کر چلیں، اپنی ذات اپنا گھر اور اپنی تنخواہ نصب العین نہیں ہونی چاہیے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہاں سے اگلی نسل پڑھ کر جا رہی ہے، جیت ہار کو اپنے دماغوں سے نکال دو، بات غلط نہ کرو پھر دیکھنا کہ اللہ کیسے مدد کرتا ہے، ہر جیتنے والا کامیاب اور ہر ہارنے والا ناکام نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنے لوگ آج رسوا ہو رہے ہیں وہ سب جیتے ہوئے لوگ ہیں، کوئی وزیر بنا کوئی وزیر اعظم بنا لیکن آج سب ذلیل ہو رہے، اللہ نے یہ نہیں کہا کہ جیتنے والا عزت بھی پائے گا۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں