Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بادی النظرمیں پرویزالہی کی ایم پی اوکےتحت نظربندی کا آرڈرخلاف قانون ہے، ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ بادی النظرمیں پرویزالہی کی ایم پی اوکےتحت نظربندی کا آرڈرخلاف قانون ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ایم پی او کے تحت نظربندی معطل کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 8 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔

حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں پرویز الہی کی ایم پی او کے تحت نظربندی کا آرڈر خلاف قانون ہے، بادی النظر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا آرڈر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

عدالتِ عالیہ کے حکم نامے کے مطابق بظاہر پرویز الہی کو گرفتار کرنے والے افسران و اہلکاروں نے توہین عدالت کی ہے، لاہور ہائی کورٹ میں اس عمل کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع ہو چکی ہے، لاہورہائی کورٹ آئی جی اسلام آباد اور دیگر ذمہ داروں کو نوٹس جاری کر چکی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version