Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

2023 کا اگست گزشتہ 63 سالوں میں ملک کا دوسرا خشک ترین مہینہ رہا 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال اگست کا مہینہ 63 سالوں میں پاکستان کا دوسرا خشک ترین مہینہ رہا۔

محکمہ موسمیات نے اگست کا موسمیاتی جائزہ جاری کردیا جس کے مطابق ملک میں رواں سال اگست میں معمول سے 66 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال بلوچستان میں اگست کا مہینہ خشک ترین رہا جب کہ خیبرپختونخوا، پنجاب میں اگست دوسرا خشک ترین ماہ رہا ہے۔

بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 5 اگست کو گوجرانوالہ میں 102ملی میٹر بارش ہوئی اور اگست میں لوئر دیر میں 231 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اگست میں ملک کا اوسط درجہ حرارت معمول سے 0.19 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا اور اگست میں ملک کا اوسط درجہ حرارت 30.44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں