Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغان کرکٹر مجیب الرحمان نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان مسلسل 2 ون ڈے میچز میں ہٹ وکٹ ہونے والے تاریخ کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

بنگلہ دیش سے اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں مجیب الرحمان نے تسکین احمد کو چھکا جڑا مگر بیٹ کو لہرانے کے دوران کریز میں اتنا پیچھے چلے گئے کہ پاؤں اسٹمپس پر جالگا، اس طرح وہ ہٹ وکٹ پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

اس سے قبل پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ میں مجیب شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوئے تھے، تب انھوں نے 64 رنز اسکور کیے تھے۔

متعلقہ خبریں