محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے میٹرک امتحانات میں غیر تسلی بخش نتائج لانے والے سرکاری اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے اہم شہر پشاور میں لڑکیوں کے 91 سرکاری اسکولوں میں سے 17 کے میٹرک امتحانات کے نتائج 50 فیصد سے بھی کم رہے۔
دستاویزات کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول خوادہ خیل کا نتیجہ صفر فیصد رہا جبکہ اچینی پایاں اسکول کا رزلٹ 8 فیصد اور وزیر باغ اسکول کا نتیجہ 26 فیصد رہا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور صفیہ امین نے میٹرک امتحانات میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر نوٹس لیتے ہوئے اسکولوں کی پرنسپلز سے جواب طلبی کا مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ 50 فیصد سے کم نتائج دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ ایجوکیشن کے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اسٹوڈنٹس کے غیر تسلی بخش نتائج آنا، پرنسپل کے ساتھ نویں اور دسویں جماعت کے اساتذہ کی کارکردگی کا عکاس ہے۔



















