Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ‘جانِ جان’ کے حوالے سے کرینہ کا اہم انکشاف

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے فلم ‘جانِ جان’ کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ  او ٹی ٹی ڈیبیو فلم ‘جانِ جان’ سے کر رہی ہیں۔

گزشتہ روز فلم ‘جانِ جان’ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جس میں ایک ریلیشن شپ کی پیچیدگیوں کی عکاسی بھی کی گئی ہے۔

اس فلم کے ڈائریکٹر سجوئے گھوش نے بتایا کہ سیف علی خان کو بھی فلم میں شامل کیا جانا تھا۔

یہ ہی نکہیں بلکہ اداکارہکرینہ کپور نے ممبئی میں ٹریلر لانچ ایونٹ کی تقریب میں کہا کہ ابتدائی طور پر میں اس فلم کا حصہ نہیں تھی۔

ڈائریکٹر سجوئے نے سیف علی خان اور ایشوریا رائے کو فلم کیلئے چُنا تھا۔

‘فلم جانِ جان’ میں وجے ورما اور جےدیپ اہلوت بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فلم جاپانی ناول ‘دی ڈیووشن آف سسپکٹ ایکس’ سے ماخوز ہے جسے اداکارہ  کرینہ کپور کی سالگرہ پر 21 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں